Quantcast
Channel: AsiaNet-Pakistan
Viewing all articles
Browse latest Browse all 63698

ایس ڈی سی مٹیریلز اور ووسی ویفو لیڈا نے جدید آٹوموٹو کیٹالسٹ ٹیکنالوجی کی کمرشلائزیشن کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے

$
0
0

ٹمپے، ایریزونا، 29 نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

ایس ڈی سی مٹیریلز انکارپوریٹڈ (ایس ڈی سی) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے آٹوموٹو کیٹالٹک کنورٹرز کے لیے ایس ڈی سی کے اعلیٰ کارکردگی متحرک اجزا کی تکمیل کے ساتھ مصنوعات کو کمرشلائز کرنے کے لیے چین کے معروف آٹوموٹو کیٹالسٹ فراہم کنندہ ووسی ویفو لیڈا کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140922/147665

معاہدے کے تحت ایس ڈی سی مٹیریلز چین میں آٹوموٹو او ای ایمز کے لیے کیٹالسٹس کو کمرشلائز کرنے کے لیے ووسی ویفو لیڈا کے ساتھ کام کرے گا۔ یہ کیٹالسٹس ایس ڈی سی کے نینو-آن-نینو ٹ م جز نسخے کو مکمل کریں گے جسے روایتی کیٹالسٹس میں درکار پلاٹینم-گروپ کی دھاتوں کا محض 40 فیصد تک درکار ہوتا ہے، جو قیمتی دھاتوں کی ساخت کی موثریت کو دوگنا کرنے کے لیے ضروری ہے۔

ووسی ویفو لیڈا کے جنرل مینیجر جناب وانگ جیامنگ نے کہا کہ “تیزی سے بڑھتی ہوئی مقامی گاڑی طلب اور چین اور دنیا بھر میں اخراج کے قوانین پر بڑھتی ہوئی سختی کا دہرا چیلنج ووسی ویفو لیڈا کے لیے ایک بڑا موقع تخلیق کرتا ہے کہ وہ چین میں اپنے قائدانہ مقام کو بڑھائے اور نئی مارکیٹوں میں داخل ہو۔ ایس ڈی سی مٹیریلز کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہم صنعت کے سب سے جدید کیٹالسٹ حل فراہم کریں گے – ایسے حل جو کم ترین ممکنہ لاگت اور گاڑی کی کارکردگی پر اثر ڈالے بغیر اخراج کی سخت سطحوں کو پورا کریں گے۔”

ایس ڈی سی مٹیریلز سی ای او میکسی میلین بائیبرجر نے کہا کہ “چین ایس ڈی سی مٹیریلز کے لیے اور بالعموم آٹوموٹو کیٹالسٹ صنعت کے لیے بہت اہم مارکیٹ ہے۔ ملک کے معروف آٹوموٹو کیٹالسٹ فراہم کنندہ ووسی ویفو لیڈا کے ساتھ کام کے قریبی تعاون سے ملک میں ہماری کمرشلائزیشن سرگرمیوں کو زبردست مدد فراہم کرے گا۔”

اس معاہدے کے تحت پہلے او ای ایمز میں ایس اے آئی سی جنرل موٹرز کمپنی لمیٹڈ (ایس جی ایم) شامل ہے، جو جی ایم اور ایس اے آئی سی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ “ایس ڈی سی مٹیریلز میں سرمایہ کار کی حیثیت سے ہمارا ماننا ہے کہ ایس ڈی سی اور ووسی ویفو لیڈا کا یہ معاہدہ ایک بہترین شراکت داری قائم کرتا ہے جو آٹوموٹو کیٹالسٹس کے لیے نئے قیمت موثر حل فراہم کرے گا۔” جان لوکنر، جنرل موٹرز چیف ٹیکنالوجی افسر اور صدر جی ایم وینچرز نے کہا۔

ایس ڈی سی اپنی پیٹنٹ یافتہ پلازما-سنتھیسس ٹیکنالوجی کے ذریعے نینو-آن-نینو ٹ م کیٹالسٹ ازا تایر کرتا ہے، جو نینو-حجم کے قیمتی دھات ذرات کو نینو-آکسائیڈ سپورٹ ذرات میں یکجا کرتا ہے۔ ایک کیٹالٹک کنورٹر میں شامل کرنے پر اجزا کیٹالسٹ-خراب کرنے والی قیمتی-دھات تبدیلی اور جمع ہونے کو روکتا ہے، زیادہ مستحکم اور قابل پیش بینی اخراج کنٹرول کو تخلیق کرتا ہے اور کیٹالسٹ بنانے والے کو انتہائی کم دھاتی مواد کو استعمال کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

ووسی ویفو لیڈا کیٹالٹک کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں

ووسی ویفو لیڈا کیٹالٹک کنورٹر کمپنی لمیٹڈ ایک سرکاری ادارہ ہے جو ووسی ویفو ہائی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے پاس ہے اور چین کا سب سے بڑا آٹوموٹو کیٹالسٹ فراہم کنندہ ہے۔ادارہ کیٹالسٹ، پیوریفائر اور مفلر کی تین اقسام میں 160 سے زیادہ مصنوعات بناتا ہے، جو پٹرول، ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، ایل پی جی (سی این جی)، جی ای مشینری اور صنعتی کیٹالائزنگ کا احاطہ کر رہی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کیجیے http://wftr.weifu.com.cn/weifu/app/homepage۔

ایس ڈی سی مٹیریلز کے بارے میں

ایس ڈی سی مٹیریلز اعلیٰ خوبیاں رکھنے والی جدید کیٹالسٹ مصنوعات کو تیار اور تجارتی پیمانے پر پیش کرتا ہے جن کی بنیاد نادر مادوں کی بناوٹ اور  تکمیل کے پلیٹ فارم ہے۔ ادارہ 2004ء میں قائم ہوا جس کے صدر دفاتر اور آر اینڈ ڈی مرکز ٹمپے، ایریزونا میں ہے۔ یہ شوارزیڈے، جرمنی میں ایک پیداواری پیداواری تنصیب کی ملکیت رکھتا ہے اور اسے چلاتا بھی ہے۔ سرمایہ کاروں میں جنرل موٹرز، وولوو گروپ اور چین کا سب سے بڑا گاڑیاں بنانے والے ادارہ ایس اے آئی سی موٹر کارپوریشن کے وینچر کیپٹل شعبوں سمیت بی اے ایس ایف وینچر کیپٹل؛ کلین ٹیک وینچر کیپٹل کا معروف ادارہ ایمیرلڈ ٹیکنالوجی پارٹنرز؛ اور انوس فائنانشل ایڈوائزرز شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.sdcmaterials.com۔

ایس ڈی سی مٹیریلز رابطہ:
info@sdcmaterials.com

ووسی ویفو لیڈا کیٹالٹک کنورٹر کمپنی لمیٹڈ رابطہ:
جناب وانگ جیامنگ، جنرل مینیجر
ای میل: Jiaming.wang@weifu.com.cn


Viewing all articles
Browse latest Browse all 63698

Trending Articles